لوڈ شیڈنگ 18گھنٹے تک پہنچ گئی

لوڈ شیڈنگ 18گھنٹے تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث گزشتہ روز شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا شارٹ فال میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ مرمت کے نام پر چھ سے آٹھ گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ۔ نماز جمعہ کے موقع پر بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ بار بار لوڈ شیڈنگ کے باعث اکثر علاقوں میں پانی کی بھی قلت رہی ۔ نماز جمعہ کے موقع پر کئی مساجد میں وضو کے لئے بھی پانی میسر نہیں ہو سکا ۔ گزشتہ روز بڑے شہروں میں تیرہ گھٹنے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے انیس گھٹنے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ پی ایس او کی جانب سے تیل کی سپلائی میں کمی کے باعث تھرمل کی پیداوار ایک ہزار میگا واٹ کی سطح پر آ گئی ہے ۔ دوسری جانب حکومت کی ہدایت پر ارسا نے گزشتہ روز بھی شیڈول کے بر خلاف ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافہ رکھا جس سے ہائیڈرل کی پیداوار پانچ ہزار میگا واٹ سے زائد رہی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 16970 میگا واٹ جبکہ پیداوار 11430 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5540 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

صفحہ اول -