طالبان کے گل بہادر گروپ کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

طالبان کے گل بہادر گروپ کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میرانشاہ(اے این این) شمالی وزیرستان میں شدت پسند گروپ حافظ گل بہادرنے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور وزیرستان کے قبائل کو10جون تک اپنے اہل و عیال کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں حافظ گل بہادر گروپ کی طرف سے شوریٰ مجاہدین کے نام سے ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا ہے جس میں حکومت کے ساتھ امن مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اورکہا گیا کہ حکومت نے کافی عرصے سے امن معاہدہ عملاً ختم کررکھا ہے اور حافظ گل بہادر کی طرف سے بھی امن مذاکرات ختم کیے جارہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -