غلط ٹرانسفر سے دلبرداشتہ ہو کر نائب قاصد نے خود کشی کر لی

غلط ٹرانسفر سے دلبرداشتہ ہو کر نائب قاصد نے خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور(شعیب بھٹی )تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں جی پی اوکے نائب قاصد نے معمولی تلخ کلامی پرافسر کی جانب سے ٹرانسفر کروانے پر دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی،جی پی او کے ملازمین نے اپنے ساتھی محنت کش 2بچوں کے باپ کی ہلاکت کا باعث بننے والے مذکورہ افسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر حکام سے کارروائی کی اپیل کی ہے، پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا، لاش گھر پہنچتے ہی متوفی کے کمسن بچے ، بیوہ ا وردیگر رشتے دار دھاڑیں مار کرروتے رہے ،بعدازاں متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسرت کا لو نی گلشن راوی کا ر ہا ئشی را نا شوکت جی پی او میں عر صہ9 سا ل سے نا ئب قا صد کے فرا ئض سر انجا م دے رہا تھا ۔پولیس کے مطابق چند رو ز قبل اس کی ایک افسر سے کسی با ت پر تلخ کلا می ہو گئی، اسی بات کی رنجش دل میں رکھتے ہوئے مذکورہ افسر نے حکا م کو اس کی شکا یت کر نے کے ساتھ ساتھ اس کی ٹرا نسفر اقبا ل ٹا ؤ ن میں کروا د ی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اسِ نے گزشتہ روز گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔اس حوالے سے انویسٹی گیشن افسر نے بتا یا کہ ور ثا نے قا نو نی کا رروا ئی کر نے سے انکا ر کر د یا ہے جس کے بعد لاش کو ان کے حوالے کردیا گیا ہے ۔متاثرہ فیملی نے روزنامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھا ئی تو اب منوں مٹی تلے دفن ہوچکا ہے اور اب وہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں،ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے تاہم فیصلہ اللہ پر چھوڑتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -