کول پاور پراجیکٹ کے سنگ بنیادکی جھلکیاں

کول پاور پراجیکٹ کے سنگ بنیادکی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال سے ( اسد اقبال ،الطا ف الرحمان)٭.....ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کا آ غاز قومی ترانے کے بعد تلا وت قرآ ن پاک سے ہوا۔
٭.....نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم میں 1320میگا واٹ اضا فے کے سنگ بنیاد کے مو قع پراوکاڑہ سے ساہیوال جی ٹی روڈ پر ہورڈنگ بورڈ اور سائن بورڈز لگا کر وزیر اعظم اور چینی وفد کو خوش آ مد ید کہا گیا ۔
٭.....ساہیوال کو ل پاور پراجیکٹ احاطہ کو پا ک چین قومی پر چمو ں سے سجا یا گیا ۔
٭.....وزیر اعظم میاں نواز شر یف اور وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شر یف و دیگر ہیلی کا پٹر کے زریعے ِساہیوال پہنچے۔
٭.....مہمانوں کو ویلکم کر نے کے لیے فوجی بینڈ پر قومی دھنیں اور ڈھو ل کی تھا پ پر گھو ڑے و گروپ رقص کر تے رہے ۔
٭.....سیکیو رٹی کے لیے پو لیس اور خفیہ ایجنسیو ں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد اپنے فرائض سر انجام دیتی دکھائی دی ۔
 ٭.....ہال میںقائد اعظم محمد علی جناح اور علا مہ اقبال کی قد آور تصاویر بھی لگائی گئیں۔
٭.....صحافیو ں کے لیے پریس گیلری سٹیج سے ایک فر لا نگ کے فا صلے پر بنائی گئی ۔
٭.....افتتاحی تقریب میں خواتین کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔جن میں چینی وفد کی خواتین بھی شا مل تھیں۔
٭.....وزیر اعظم میا ن نواز شر یف نے اپنے خطا ب کے دوران وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کی شب روز عوامی محنت پر حاضرین سے داد وصولی کے لیے تا لیا ں بجو ا ئےں
٭.....تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں ، صحافیوں کو موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہ تھی۔
٭.....چینی مقررین کی تقاریر کے انگلش ترجمہ کےلئے چینی مترجم اور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقاریر کے چینی زبان میں ترجمہ کیلئے پاکستانی مترجم نے خدمات سرانجام دیں۔
٭.....میاں شہباز شریف کا تالیوں کی گونج میں خیر مقدم کیا گیا۔ انہوں نے اپنے روائتی انداز میں خطاب کیا۔
٭.....تقریب کے دوران مکمل نظم و ضبط دیکھنے میں آیا۔ اور حاضرین نے تقاریر بغور سنیں۔
٭.....ساہیوال کے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا گیا ۔ اور انہیں نشستیںبھی ڈائس سے بہت دور دی گئیں۔ جس پر انہوں نے احتجاج کیا
٭.....وزیر اعظم تقریب کے اختتام کے فوراً بعد واپس روانہ ہوگئے۔

مزید :

صفحہ اول -