مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی راﺅ جمیل حسن اغواء

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی راﺅ جمیل حسن اغواء
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی راﺅ جمیل حسن اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راﺅجمیل حسن کو اغواءکرلیاگیاہے اوراُن کی اہلیہ کو پٹرول پمپ پر چھوڑ کر ملزم فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پی پی 147سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے رکن اسمبلی جمیل حسن اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک جنازے میں شرکت کیلئے جارہے تھے جہاں سے نامعلوم مسلح افراد نے اُنہیں اغواءکرلیا۔ جمیل حسن کی اہلیہ نے بتایاکہ مسلح ملزمان اُنہیں ایک پٹرول پمپ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے اور ہدایت کی کہ اپنے شوہر کو چھڑانے کے لیے چارکروڑ روپے تاوان اداکردینا، ورنہ نتائج کی آپ خود ذمہ دارہوں گی ۔راﺅ جمیل حسن کے بھائی وکیل حسن نے بتایاکہ اغواءکاروں نے تین روز بعد رابطے کی ہدایت کی ہے اور مزید تفصیلات اُسی وقت دیں گے ، وہ بیوی کے ہمراہ جنازے میں شرکت کے لیے اسلام آباد جارہے تھے کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب پیچھے سے آنیوالی گاڑی میں سوار افراد نے اُنہیں زبردستی روک لیا۔ پولیس کے مطابق راﺅ جمیل حسن کا ٹیلی فون بند ہے اور شبہ ہے کہ اُنہیں اغواءکیاگیاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -