افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار شہید، 16شدت پسند مارے گئے

افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار شہید، 16شدت پسند مارے ...
افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار شہید، 16شدت پسند مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک) سرحد پار سے افغان دہشتگردوں کے پاکستانی چوکی پر حملے میں ایک جوان شہید اور دوزخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 16شدت پسندوں کو موت کے گھاٹ اُتاردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پار سے دہشتگردوں نے ہفتے کی صبح سو ا پانچ بجے پاکستانی پوسٹ ناﺅٹاپ پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیاجبکہ دوزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 16حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق تحریک طالبان باجوڑ اور سوات سے تھا جو افغان صوبے کنڑ کے گاﺅں غنڈمیں اکٹھے ہوئے اور پھر سرحد پار موجود دہشتگردوں کے ساتھ مل کر حملہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد200کے قریب تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -