فوج کو احساس ہوگیا،افغان مداخلت غلط،پاکستانی ایجنسیوں نے کشمیر کاز کونقصان پہنچایا: نجم سیٹھی

فوج کو احساس ہوگیا،افغان مداخلت غلط،پاکستانی ایجنسیوں نے کشمیر کاز کونقصان ...
فوج کو احساس ہوگیا،افغان مداخلت غلط،پاکستانی ایجنسیوں نے کشمیر کاز کونقصان پہنچایا: نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کاراور سابق نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ سابق صدر مشرف نے اُنہیں بتایا تھا کہ حریت کانفرنس سمجھتی ہے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے کشمیر کا زکو بہت نقصان پہنچایا، پاک فوج کو بھارت سے تجارت پر کوئی اصولی اختلاف نہیں، اب پاکستان کی افغان پالیسی میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور فوج کو بھی احساس ہوگیا ہے کہ افغانستان میں مداخلت غلط ہے۔جیو کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ نواز مودی ملاقات کے حوالے سے یہ بات کی جارہی ہے کہ اس میں پاکستان کی جیت ہوئی یا ہار؟ خارجہ پالیسی میں دیکھنا ہوتا ہے کہ کیا لینا ہے اور کیا دینا ہے، کیا ملا اور کیا نہیں ملا؟ ہمارے ہاں معاملات کو اسی طرح دیکھا جاتا تھا مگر اب یہ رویہ اور سوچ ختم ہوگئی ہے، حتیٰ کہ مشرف نے بھی اپنی غلطیاں مان کر وہ سوچ چھوڑ دی تھی، نواز شریف ہمیشہ سے یہ کہتے آئے ہیں کہ کارگل اور ممبئی حملے نہ ہوتے تو معاملات صحیح چلتے رہتے۔اُنہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل کیانی بھی خود کہہ چکے ہیں کہ ہمیں خطرات اندرونی دشمن سے ہے نہ کہ بیرونی۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ جب جنگ ہوتی ہے تو دونوں فریقین نقصان اٹھاتے ہیں، اس طرح جب تجارت ہوتی ہے تو دونوں فریقین کو کچھ نہ کچھ حاصل ہوتا ہے۔

مزید :

لاہور -