پاکستانی خاتون برطانیہ میں اپنے گھر میں قتل

پاکستانی خاتون برطانیہ میں اپنے گھر میں قتل
پاکستانی خاتون برطانیہ میں اپنے گھر میں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی لندن کے علاقہ نارتھالٹ میں ایک 38 سالہ پاکستانی خاتون طاہرہ احمد کو اس کے گھر میں قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے شبے میں خاتون کے شوہر 41سالہ نوید احمد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نوید احمد ابائی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ طاہرہ کے ساتھ شادی کرکے برطانیہ آیا تھا جبکہ طاہرہ برطانیہ میں ہی پیدا ہوئی اور پرورش بھی یہیں پائی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ طاہرہ احمد کے دو بچے 12 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹا ہے ، شبہ ہے کہ طاہرہ کو اس کے شوہر 41 سالہ نوید احمد نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی بنیاد شک پر تھی، پولیس نے نوید احمد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ طاہرہ کی لاش پوسٹ مارٹ کیلئے مردہ خانہ میں رکھی گئی ۔