نوجوان کے ہاتھوں نوبیاہتا محبوبہ قتل

نوجوان کے ہاتھوں نوبیاہتا محبوبہ قتل
نوجوان کے ہاتھوں نوبیاہتا محبوبہ قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ مانانوالہ کے علاقہ جھلارتیلیاں میں ایک نوجوان نے نوبیاہتا دلہن کو اس کے والدین کے گھرمیں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، مقتولہ کی کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور وہ اپنے والدین کو ملنے کیلئے آئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ نورین بی بی کی اپنے علاقہ کے نوجوان سجاد سے آشنائی تھی تاہم اس کے والدین نے مقتولہ کی شادی ساجد سے کردی جس کا ملزم کو رنج تھا اور اس کا دعویٰ تھا کہ مقتولہ کے ساتھ اس کا نکاح شادی سے پہلے ہی ہوچکا تھا ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید :

جرم و انصاف -