چینی شہری نے سوٹ کیس موٹرسائیکل تیار کرلی

چینی شہری نے سوٹ کیس موٹرسائیکل تیار کرلی
چینی شہری نے سوٹ کیس موٹرسائیکل تیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے ایک شہری نے کمال ہنرمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے سوٹ کیس کا موٹرسائیکل بنالیاہے جس میں سامان رکھنے کے ساتھ ساتھ سواری بھی کی جاسکتی ہے ۔ چین کے صوبہ ہنان کے رہنے والے لیانگ نامی چینی نے 10 سال کی طویل محنت کے بعد پیچھے دو اور آگے ایک پہیے والی ایسی سوٹ کیس موٹر سائیکل تیار کی ہے جو 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 37 میل تک کا سفر طے کرسکتی ہے اور یہ بیک وقت دومسافروں کو بھی لے جاسکتی ہے۔ چارج ہوجانے والی لیتھیم بیٹریوں سے چلنے والی اس سوٹ کیس موٹر سائیکل میں عام سوٹ کیس جتنے کپڑے رکھے جاسکتے ہیں اور جب اس میں کچھ نہ رکھا ہو تو اس کا وزن صرف ساڑھے 7 کلو ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -