دعاملک نے شادی کیلئے تیاریاں شروع کردیں

دعاملک نے شادی کیلئے تیاریاں شروع کردیں
دعاملک نے شادی کیلئے تیاریاں شروع کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عمائمہ ملک کی چھوٹی بہن دعا ملک نے شادی کی تیاریوں کے لیے عارضی طورپر شوبز سے کنارہ کشی کرلی ہے تاہم شادی کے بعد شوبزسرگرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیدیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف کمپیئر اور گلوکارہ دعا ملک جون کے تیسرے ہفتے سہیل حیدر کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی جس کے لیے کراچی میں تیاریاں جاری ہیں۔ ان کی منگنی گذشتہ سال رمضان المبارک کے مہینے میں ہوئی تھی۔بتایاگیاہے کہ دعا ملک نے پہلے کئے ہوئے کئی معاہدے ختم کردئیے ہیں اور تمام پروڈیوسرز کو بتادیا ہے کہ وہ چند ماہ تک کام نہیں کریں گی۔ دعا ملک نے نجی ٹی وی سے کیا ہوا مارننگ شو کا معاہدہ بھی ختم کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعاملک نے کہا کہ شادی کے بعد بھی شوبز کی سرگرمیاں جاری رکھوں گی، اپنی نئی زندگی کے آغاز کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں، خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے جیون ساتھی بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اور مستقبل میں بھی ان سے راہنمائی لیتی رہوں گی۔

مزید :

تفریح -