لیگی رکن اسمبلی پر تشدد : مریم نواز خود میدان میں آگئیں

لیگی رکن اسمبلی پر تشدد : مریم نواز خود میدان میں آگئیں
 لیگی رکن اسمبلی پر تشدد : مریم نواز خود میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون پروگرام کی چیئرپرسن اور ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے پنڈی بھٹیاں میں لیگی خاتون رکنی اسمبلی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد اور ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ” وحشیوں“ کو سرعام سزا دی جائے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ذاتی طور پر درخواست کی ہے کہ خاتون ایم پی اے پر تشدد کرنے والے وحشیوں کو سرعام سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ رونما نہ ہوسکے۔اُنہوںنے لکھاکہ خاتون ایم پی اے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے یہ درندے لاہور میں خاتون کو سنگسار کرنے والے وحشی مجرموں سے کسی طرح کم نہیں۔

مزید :

لاہور -