بارہ سالہ لڑکے کی نصف عمر لڑکی سے جنسی بداخلاقی

بارہ سالہ لڑکے کی نصف عمر لڑکی سے جنسی بداخلاقی
بارہ سالہ لڑکے کی نصف عمر لڑکی سے جنسی بداخلاقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اوکاڑہ کے نواح میں چھ سالہ بچی کو12 سالہ لڑکے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 12 سالہ ملزم کو گرفتار کرواکر متاثرہ لڑکی اور ملزم کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ مقامی میڈیاکے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کری والا کی ایک ڈھاری پر رہنے والے ریاض کی 6 سالہ بیٹی رابعہ کو 12 سالہ حیدر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر اوکاڑہ بابر بخت قریشی موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں ملزم حیدر کو گرفتار کروایا اور متاثرہ لڑکی اور ملزم کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوادیا۔ تھانہ صدر دیپالپور میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید :

جرم و انصاف -