یونہیٰ تو بدنام نہیں ، محبت انسان کو دھوکے باز اور دغاباز بناتی ہے

یونہیٰ تو بدنام نہیں ، محبت انسان کو دھوکے باز اور دغاباز بناتی ہے
یونہیٰ تو بدنام نہیں ، محبت انسان کو دھوکے باز اور دغاباز بناتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم (مانیٹرنگ ڈیسک) پیار ایک سچے اور کھرے جذبے کا نام ہے جو انسان کی زندگی سنوارنے یا بگاڑنے کا باعث بن سکتاہے لیکن نیدر لینڈ کی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق محبت لوگوں کو جھوٹ بولنے اور فریب دینے کا عادی بنا دیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق آکسی ٹاکسن نامی ہارمون انسان کے اندر پیار اور محبت پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ہارمون لوگوں کو اپنے مفاد کی خاطر جھوٹ بولنے کیلئے آمادہ کرتا ہے۔ رضا کاروں پر تحقیق کیلئے جب اس ہارمونز کا استعمال کیا گیا تو یہ نتیجہ آیا کہ وہ اپنے اور اپنے عزیز و اقارب کی خاطر جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -