پنچایتی نکاح، رخصتی سے قبل لڑکی نے خودسوزی کرلی

پنچایتی نکاح، رخصتی سے قبل لڑکی نے خودسوزی کرلی
پنچایتی نکاح، رخصتی سے قبل لڑکی نے خودسوزی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) پنچایتی فیصلہ پر زبردستی نکاح کرانے پر لڑکی نے رخصتی سے دو گھنٹے پہلے خودسوزی کرلی تاہم پولیس نے مبینہ طورپر بھاری رشوت لے کر خودسوزی کو حادثہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جھوک اتراپولیس چوکی بیٹ چین والا کی رہائشی آمنہ بی بی نے پنچایتی فیصلہ پر زبردستی نکاح کرانے پر دل برداشتہ ہوکر اپنے اوپر پٹرول ڈال کر خود سوزی کرلی جبکہ پولیس نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ آمنہ بی بی چولہے پر کھانا پکارہی تھی کہ کپڑوں کو آگ لگنے کے بعد جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

مزید :

انسانی حقوق -