ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خالی کرانے کیلئے درجنوں گھر نذر آتش

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خالی کرانے کیلئے درجنوں گھر نذر آتش
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خالی کرانے کیلئے درجنوں گھر نذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کمالیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے جناح آباد سکیم کی جگہ خالی کرانے کیلئے غریبوں کے متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمارے گھروں کو غیر قانونی طور پر نذر آتش کیا ہے، جگہ خالی کرانے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے اور60 سے زائد گھر مسمار کر دئیے گئے ہیں۔متاثرین نے انتظامیہ کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیکر احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انکے پاس جناح آبادی میں گھروں کی تعمیر کیلئے مالکانہ سرٹیفیکیٹ بھی موجود ہیں جو حکومت نے ہی جاری کئے ہیں اسلئے انتظامیہ ہمارے گھروں کو مسمار یا نذر آتش نہیں کر سکتی۔