نشئی تاریں ’صاف‘ کرنے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

نشئی تاریں ’صاف‘ کرنے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
نشئی تاریں ’صاف‘ کرنے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک)سگیاں پل کے قریب ایک نشئی نوجوان بجلی کےکھمبے پر چڑھ گیا، پولیس نےبہت محنت کے ساتھ  بہلا پھسلا کر نوجوان کو نیچے اتار لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے پول پر چڑھنے والا طارق نامی نوجوان منشیات کا عادی ہے اور چند روز سے بیروز گاری کے باعث اسے منشیات نہیں ملی ، نوجوان کبھی کہتا کہ میں نے کھانا نہیں کھایا مجھے کھانا دو اور کبھی روز گار کا مطالبہ کرتا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کھمبے پر چڑھنے والے نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں، جب اس سے پوچھا گیا کہ کھمبے پر کیوں چڑھے ہوں تو وہ کہنے لگا کہ تاریں صاف کرنی ہیں ۔ پولیس موقع پر پہنچی اورنوجوان کو بہلا پھسلا کر کھمبے سے نیچے اتارااور تھانے لے گئے۔اہلکاروں کا کہنا تھا کہ نوجوان کے خلاف خود کشی کا مقدمہ درج کیا جائے گا لیکن اس کے حالات کا بھی جائزہ لیں اور ہو سکا تو اس کے لئے کوئی روز گا بھی ڈھونڈا جائے گا۔

مزید :

لاہور -