مغوی ایم پی اے کی بازیابی کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم

مغوی ایم پی اے کی بازیابی کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم
مغوی ایم پی اے کی بازیابی کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے مغوی رکن رانا جمیل کی بازیابی کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کی سربراہی اے آئی جی امین وینس کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں پولیس حکام نے ایم پی اے رانا جمیل کے اغواء کی ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔اجلاس میں رانا جمیل کے اغواء کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اے آئی جی امین وینس کی سربراہی میں ایم پی اے کی بازیابی کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔واضح رہے کہ ایم پی اے رانا جمیل کو گذشتہ روز ننکانہ جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج سے اغواء کر لیا گیا تھا اور انکی رہائی کیلئے5کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید :

لاہور -