کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پرڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل گرفتار

کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پرڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل گرفتار
کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پرڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق بی اینڈ آر پراجیکٹ میں  ایک کروڑ کی کرپشن کے مقدمے میں نامزد ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل عبدالرشید کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔عبدالرشید کے خلاف بی اینڈ آر پراجیکٹ میں ایک کروڑ کی کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا تھا جس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی جسے آج عدالت نے منسوخ کر دیا اور ملزم کو 14روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -