پیپلز پارٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پیپلز پارٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
پیپلز پارٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
کیپشن: zardari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔کمیٹی کا اعلان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف علی زرداری نے کیا ،سابق صدر زرداری اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک ملاقات کے درمیان دیگر جماعتوں سے رابطوں کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں خودرحمان ملک ، شرجیل میمن ، مہدی شاہ ،صفدر وڑائچ ، شاہ خانزادہ اور فتح محمد حسنی شامل ہیں ۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کمیٹی موجودہ صورتحال میں پیش آنے والے ایشوز پر تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت کریگی ،اس کا مقصدجمہوریت کو ڈیل ریل کرنا ہر گز نہیں بلکہ ہم جمہوریت کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید :

کراچی -