طاہر القادری نے منہاج القرآن کا اہم اجلاس طلب کر لیا

طاہر القادری نے منہاج القرآن کا اہم اجلاس طلب کر لیا
طاہر القادری نے منہاج القرآن کا اہم اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: tahir ul qadri

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے ممبران اور رہنما شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور چوہدری برادران کے درمیان ہو نے والی ملاقات میں طے پانے والے امور پر پارٹی رہنماوں اور ممبران کو آگاہ کیا جائے گا اور ان کی تجاویز بھی لی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے بانی ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی اوراس بات کا بھی امکان ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپسی کی کوئی تاریخ بھی مقرر کردیں ۔