معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کم کرنے والے کھانے

معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کم کرنے والے کھانے
معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کم کرنے والے کھانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) معدے کی جلن اور تیزابیت ایک تکلیف دہ اور عام پایا جانے والا مسئلہ ہے۔ مصالحہ دار غذاﺅں اور کچھ دیگر عوامل کی بنا پر معدے میں تیزابیت کا لیول بڑھ جانا ہے اور شدید جلن اور مزید بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے آپ کچھ آسان تدابیر اختیار کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو گیس اور کیفین والے مشروبات سے نجات حاصل کریں کیونکہ یہ تیزابیت کی اہم وجہ ہیں ان کی بجائے ہربل مشروبات استعمال کریں، روزانہ تقریباً ایک گلاس نیم گرم پانی ضرور پئیں، اپنی روز کی خوراک میں کیلے، کھیرے اور تربوز کو شامل کریں، تیزابیت کے شکار افراد کیلئے ناریل کا پانی بہت مفید ہے اور دودھ کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ رات کا کھانا سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے کھالیں اور کھانوں کے درمیان لمبا وقفہ نہ کریں۔ سرکے، مصالحوں اور اچار کا استعمال محدود کریں اور کھانے کے بعد پودینے کا ابلا ہوا پانی ضرور استعمال کریں۔ لونگ کو چوسنا بھی تیزابیت کو کم کرتا ہے اور فوری افاقے کیلئے لیموں، کیلے، بادام اور دہی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ادرک بھی ہاضمے کو درست کرکے تیزابیت کو کم کرتا ہے اور لیموں پانی کا استعمال دوپہر کے کھانے سے ایک گھنٹہ قبل کرنے سے تیزابیت کم ہوتی ہے جبکہ لوبیہ، پالک، کدو اور گاجریں ایسی سبزیاں ہیں جو تیزابیت کے شکار افراد کیلئے افراد کیلئے مفید ہیں۔ یاد رکھئے کہ شراب نوشی اور سگریٹ نوشی عمومی صحت کیلئے تو مضر ہیں ہی، یہ تیزابیت کا شدید مسئلہ بھی پیدا کرتی ہیں لہٰذا ان سے مکمل گریز کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -