طالبان نے5ساتھیوں کے بدلے امریکی فوجی رہا کردیا

طالبان نے5ساتھیوں کے بدلے امریکی فوجی رہا کردیا
طالبان نے5ساتھیوں کے بدلے امریکی فوجی رہا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدربراک اوبامانے اعلان کیاہے کہ معاہدے کے تحت طالبان نے 2009میں اغواءکیے گئے امریکی فوجی کو رہاکردیاگیاہے ،بدلے میں امریکہ بھی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے سے پانچ طالبان کو رہاکرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ طالبان نے امریکی سارجنٹ باﺅبرگدھل کو پانچ طالبان قیدیوں کوچھوڑنے کے بدلے رہائی ملی،امریکی سارجنٹ کی رہائی میں قطرنے اہم کرداراداکیااورقطراورطالبان کے درمیان ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد معاہدہ ممکن ہوا،امریکی حکام نے بتایاکہ طالبان نے 28سالہ برگدھل کو ہفتہ کی شام رہاکیاجہاں درجنوں امریکی سپیشل فورسزنے اپنے قبضے میں لے لیا،انہوں نے کہاکہ طالبان قید سے رہائی پانے والااسارجنٹ برگدھل کی حالت بہتر ہے اوروہ بات چیت کرسکتے ہیں رہائی پانے کے بعد سارجنٹ کو بگرام ائیربیس منتقل کردیاگیا،یادرہے کہ برگدھل کو 30جون 2009میں طالبان نے افغانستان کے صوبے پکتیاسے حراست میں لیاتھا،ایک بیان میں امریکی صدربراک اوبامانے کہاکہ برگدھل کی رہائی اس بات کا عہد ہے کہ امریکہ افغانستان سے انخلاءکے بعد وہاں کسی بھی باوردی عورت یامرد کو جنگ کے لیے نہیں چھوڑے گا۔ تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ اپنے فوجی کے بدلے طالبان قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کو مسلسل مسترد کرتا رہا ہے.