دماغ پڑھنے والی ٹوپی ایجاد

دماغ پڑھنے والی ٹوپی ایجاد
دماغ پڑھنے والی ٹوپی ایجاد
کیپشن: Cap

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) آپ کو بہت سے شعبدہ باز ایسے ملیں گے جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آپ کا دماغ پڑھ سکتے ہیں لیکن کچھ سائنسدانوں نے ایسی تکنیک دریافت کرلی ہے جو کوئی شعبدہ بازی نہیں بلکہ سچ مُچ آپ کے دماغ میں جاری کارروائی کو پڑھ سکتی ہے۔ آن لائن سائنسی جریدے ”نیچر فونیٹکس“ (Nature Phonetics) میں شائع ہونے والی تحقیق نے ایک ایسی ٹوپی کا انکشاف کیا ہے جو کہ سرپر پہن لینے سے اس پر لگی جگمگاتی روشنیاں دماغ میں جاری کارروائی کو ظاہر کریں گی۔ دراصل اس ٹوپی کے اندر دماغ میں موجود برقی رو، روشنیوں اور عضلات کے رنگ میں تبدیلی کو سکین کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور جب آپ کچھ سوچتے ہیں تو آپ کے دماغ میں آکسیجن سے بھرا خون گردش کرتا ہے اور برقی رو میں اضافہ ہوجاتا ہے یہ جادوئی ٹوپی ان تبدیلیوں کو نوٹ کرکے اپنی روشنیوں سے بتادے گی کہ دماغ کا کون سا حصہ مصروف عمل ہے اور مختلف قسم کی سوچوں سے اس میں کیا تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹوپی کی ایجاد سے ایسے مریضوں کو فائدہ ہوگا کہ جنہیں جسم میں الیکٹرانک آلات کی موجودگی کی وجہ سے MRI میں ڈالنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ مثلاً پیس میکر استعمال کرنے والے افراد کو MRI سے نقصان ہوسکتا ہے لہٰذا ان کا سکین اس ٹوپی سے کیا جاسکے گا۔