سعودی حکومت کا ’فراڈیوں ‘کے خلاف ایکشن

سعودی حکومت کا ’فراڈیوں ‘کے خلاف ایکشن
سعودی حکومت کا ’فراڈیوں ‘کے خلاف ایکشن
کیپشن: saudi prince

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (نیوز ڈیسک) دولت کے لالچ میں بعض بدبخت لوگ خانہ خدا کی زیارت کو جانے والوں کو بھی معاف نہیں کرتے اور حج آپریٹروں کا روپ دھار کر حاجیوں کو لوٹ لیتے ہیں، لیکن اب سعودی حکومت نے ان فراڈیوں کے خلاف سخت ایکشن کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی وزارت حج نے جعلی آپریٹروں اور حاجیوں کو مناسب سہولتیں فراہم نہ کرنے والے آپریٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ مکہ اور مدینہ میں مقیم حاجیوں کو بجلی، ایئرکنڈیشننگ اور آرام کی مناسب سہولتیں فراہم نہ کرنے والوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ فیصلے وزارت حج، سول ڈیفنس اور طوافہ کی ایک میٹنگ کے نتیجہ میں سامنے آئے ہیں اور ان کی بنیاد وہ شکایات ہیں جو ان اداروں کو پچھلے سال کے حج کے حوالہ سے موصول ہوئی ہیں، وزارت حج کے انڈر سیکرٹری حسین الشریف کا کہنا ہے کہ ناصرف حاجیوں کو جعلی آپریٹروں سے بچانے کیلئے مہم کا آغاز کیا جائے گا بلکہ ایسے آپریٹروں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔