برازیل کے ورلڈ کپ وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے

برازیل کے ورلڈ کپ وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے
برازیل کے ورلڈ کپ وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے
کیپشن: fifa

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریوڈی جینیریو (نیوز ڈیسک) فٹ بال کا عالمی کپ شروع ہونے میں اب دو ہفتے بھی نہیں رہ گئے اور اس نازک موقع پر دنیا بھر کی توجہ بننے والے اس عالمی مقابلے کے میزبان ملک برازیل نے اعلان کردیا ہے کہ ضروری تیاریوں کا تیسرا حصہ بھی مکمل نہیں ہوسکا، یہاں تک کہ سٹیڈیم جیسی اہم ترین ضرورتیں بھی مکمل نہیں ہوپائیں۔ مشہور زمانہ فٹ بال چیمپئن رونالڈو، جو کہ ورلڈ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ہیں، نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا 30 فیصد بھی بڑی مشکلوں سے مکمل کیا جاسکا ہے۔ اس ورلڈ کپ کے انعقاد سے پہلے پہلے برازیل نے سٹیڈیم، کھلاڑیوں کیلئے سہولیات، سڑکیں اور ایئرپورٹ تک فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مناسب سہولتیں تو کیا دستیاب ہوں گی، کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے گزارہ کرنا بھی ناممکن ہوگا۔ رونالڈو نے اعتراف کیا کہ برازیل نے فٹ بال شائقین اور خصوصاً اپنے عوام کو مایوس کردیا ہے۔

مزید :

کھیل -