اسرائیل کی مکاری، امریکی صدر بھی نہ بچ سکا

اسرائیل کی مکاری، امریکی صدر بھی نہ بچ سکا
اسرائیل کی مکاری، امریکی صدر بھی نہ بچ سکا
کیپشن: israiel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) امریکی حمایت سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کا امن درہم برہم کرنے والے ملک اسرائیل کے بارے میں اپنے محسن امریکہ کی جاسوسی کرنے کی اطلاعات تو پہلے ہی سامنے آچکی تھیں لیکن اب ایک اسرائیلی برطانوی ماہر سیاسیات نے دعویٰ کردیا ہے کہ اُس کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ اسرائیل نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن سمیت اہم امریکی شخصیات کی جاسوسی کی ہے۔ سیاسی امور کے ماہر اور مصنف اہیرن برگ میں (Ahron Bergman) نے نیوز ویک کو بتایا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں صدر بل کلنٹن کی جاسوسی کرتی رہی ہیں اور مشرق وسطیٰ کے سیاسی رہنماﺅں خصوصاً شام کے سابق صدر حافظ الاسد کے ساتھ ان کی فون پر ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرتی رہی ہیں۔ برگ مین کا کہنا ہے کہ یہ محض دعویٰ نہیں ہے بلکہ ان کے پاس ان سب باتوں کے ثبوت موجود ہیں جو کہ ان کی اگلے ہفتے آنے والی کتاب ”کرسٹووکٹری: آ ہسٹری آف اسرائیل اینڈ آکوپائڈیٹری ٹرینر“ (Crused Victory: A History of Israel and Occupied Territories) میں شائع کردئیے جائیں گے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام نے ان انکشافات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں اسرائیل وزیراعظم نے یہ بیان دیا تھا کہ اسرائیل نے کبھی امریکی جاسوسی نہیں کی۔ امید ہے کہ ایک ہفتے بعد اسرائیلی وزیراعظم کے جھوٹ کا پول پوری دنیا کے سامنے کھل جائے گا۔