بلیاں پالنے والے کتے پالنے والوں سے زیادہ ذہین

بلیاں پالنے والے کتے پالنے والوں سے زیادہ ذہین
بلیاں پالنے والے کتے پالنے والوں سے زیادہ ذہین
کیپشن: Cat & Dog

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (نیوز ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کسی کی شخصیت، مزاج اور ذہانت کا اندازہ لاس بات سے بھی لگاسکتے ہیں کہ اسے کتے پسند ہیں یا بلیاں۔ کیرل یونیورسٹی (Carrol University) کی ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ بلیوں کو پسند کرنے والے عموماً کتوں کو پسند کرنے والوں کی نسبت زیادہ سمارٹ شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ بلیوں یا کتوں کیلئے پسندیدگی کے فرق کا مطلب ہے کہ یہ شخصیات بھی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔ بلیوں کو پسند کرنے والے زیادہ حساس ہوتے ہیں، کھلے ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور عموماً ذہانت کے امتحانات میں بھی ان کی کارکردگی زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ جبکہ کتوں کو پسند کرنے والوں کو زیادہ توانائی کے حامل پایا گیا ہے اور یہ گھومنے پھرنے کے بھی زیادہ شوقین ہوتے ہیں اور عموماً بآسانی دوسروں کی اطاعت پر بھی مائل ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ بلیاں پسند کرنے والے افراد آپ ذات میں رہنا پسند کرتے ہیں جبکہ کتوں کو پسندکرنے والے زیادہ ملنسار اور میل جول رکھنے والے ہوتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -