گلیکسی S5کا نیا ماڈل آگیا

گلیکسی S5کا نیا ماڈل آگیا
گلیکسی S5کا نیا ماڈل آگیا
کیپشن: Mobile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) سام سنگ نے اپنے مقبول عام فون گلیکسی S5 کا ایک نیا ماڈل متعارف کروادیا ہے جو کہ انتہائی سخت جان ہے یعنی گرنے سے یا گردوغبار اور پانی سے اس فون کو کسی بھی عام فون کی نسبت کم خطرہ ہوگا۔ S5 Active نامی یہ فون تمام فنکشن میں عام گلیکسی S5 جیسا ہی ہے مگر اس کی باڈی زیادہ موٹی اور مضبوط بنائی گئی ہے جو کہ سکریچ سے بھی محفوظ رہے گی، فی الحال یہ صرف امریکہ میں موبائل کنٹریکٹ پر میسر ہے اور  اے ٹی اینڈ ٹی کے صارفین کے لئے اس کی قیمت 200 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ با ضابطہ طور پر مارکیٹ میں آنے کے بعد اس کی قیمت عام S5 سے قریبا 50 ڈالر زیادہ ہونے کی توقع ہے، اس کی سکرین کا سائز 5.1 انچ ہے اور 16 میگا پکسل کا کیمرہ بھی اس میں دستیاب ہے۔ اس کی باڈی کی مضبوطی کو ظاہر کرنے کیلئے اس پر خصوصی ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے جو کہ ٹینک کی باڈی کی طرح نظر آتی ہے۔

مزید :

بزنس -