سٹاک مارکیٹ میں زبر دست مندا ، 100انڈیکس 686پوائنٹس گر گیا

سٹاک مارکیٹ میں زبر دست مندا ، 100انڈیکس 686پوائنٹس گر گیا

کراچی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 685.74 پوائنٹس کی کمی سے 51453.16 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 5 ارب 81 کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار 182 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 34 کروڑ 11 لاکھ 42 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 15 لاکھ 7 ہزار 620 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 685.74 پوائنٹس کی کمی سے 51453.16 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 406.70 پوائنٹس کی مندی سے 27234.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 367.28 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1012.78 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 402.86 پوائنٹس کی کمی سے 20827.85 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 43.38 پوائنٹس کی مندی سے 19540.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 234.80 پوائنٹس کی کمی سے 25137.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 79 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 294 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 9 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 40 روپے کے اضافے سے 1590 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح مری پیٹرولیم کے حصص کی سودے بھی 18.40 روپے کی تیزی سے 1732.51 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی اور انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 85.67 روپے کی مندی سے 7315 روپے اور انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی قیمت بھی 42.31 روپے کی کمی سے 1943.79 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار پاور سیمنٹ (ر) کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 2.80 روپے سے شروع ہو کر 2.51 روپے پر بند ہوئی جبکہ اینگرو پولیمر کے 1 کروڑ 16 لاکھ 27 ہزار حصص کے سودے 32.59 روپے سے شروع ہو کر 31.63 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 25 کروڑ 45 لاکھ 87 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 16 ارب 31 کروڑ 79 لاکھ 92 ہزار 563 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 103 کھرب 42 ارب 88 کروڑ 35 لاکھ 76 ہزار 661 روپے سے کم ہو کر 102 کھرب 37 ارب 7 کروڑ 17 لاکھ 96 ہزار 479 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 41 لاکھ 54 ہزار 500 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس