ایوب زرعی تحقیقات ادارے نے فصلوں کی 500اقسام متعارف کروائیں: ڈاکٹر عابد محمود

ایوب زرعی تحقیقات ادارے نے فصلوں کی 500اقسام متعارف کروائیں: ڈاکٹر عابد محمود

  اسلام آباد (آن لائن) ایوب ایگری کلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے اے آر آئی) نے اب تک مختلف فصلوں کی 500 سے زائد نئی اقسام متعارف کرائی ہیں۔ اے اے آر آئی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عابد محمود نے کہا ہے کہ ادارے نے گندم کی 83‘ کپاس کی 62‘ چاول کی 27‘ گنے کی 25‘ مکئی کی 29 ‘ دالوں کی 31‘ تیل دار اجناس کی 32‘ چارے کی 27 ‘ سبزیوں کی 65 ‘ مختلف پھلوں کی 105 اور پھولوں کی مختلف تین نئی اقسام متعارف کرائی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے نے بین الاقوامی معیار کے معیار کے زائد پیداوار کی حامل مختلف نئی اقسام متعارف کرائی ہیں تاکہ ملک کی غذائی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے اے آر آئی نے کینولا کی مختلف اقسام کے علاوہ زیتون کی بھی دو نئی اقسام متعارف کرائی ہیں۔

مزید : کامرس