اے سی سی اے پاکستان کی جانب سے پشاور، فیصل آباد اور ملتان میں سالانہ عشائیوں کا اہتمام

اے سی سی اے پاکستان کی جانب سے پشاور، فیصل آباد اور ملتان میں سالانہ عشائیوں ...

لاہور(پ ر) ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان(ACCA) کی جانب سے ملک کے 3بڑے شہروں پشاور، فیصل آباد اور ملتان میں سالانہ عشائیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ ان عشائیوں میں سینئر اکاؤنٹنگ ، معاشی ماہرین ، مختلف تنظیموں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ ان عشائیوں کامقصد معاشی خوشحالی اور مستقبل میں درپیش تبدیلی کے عملی شراکت داری کے احساس کو اجاگر کرنا تھا ۔ ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان(ACCA) کے سربراہ سجید اسلم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ" ان پر تکلف کارپوریٹ عشائیوں کی میزبانی ACCA کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ، سالانہ بنیادوں پر ان عشائیوں کے انعقاد کا مطلب اپنے طلباء ، کارکنوں ، ارکان اور شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ ان سب کی بدولت ہم بہتر ، روشن اور معاشی طور پر خوشحال پاکستان کی جانب رواں دواں ہیں "۔

فیصل آباد میں سالانہ عشائیے کے مہمان خصوصی FCCIکے صدر شیخ محمد سعید تھے جبکہ گیسٹ آف آنر چیف آپریٹنگ آفیسر FGS Eduventuresپرائیویٹ لیمٹیڈ طہٰ حسین تھے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چیف مینجر محمد اکبر نے عشائیے میں خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں ملک کے بہتر معاشی مستقبل کیلئے ACCAکی کاوششوں اور ACCAطلباء کی خدمات کو سراہا ۔فیصل آباد میں اس پر تکلف عشائیے کے اہتمام میں رفحان میز پروڈکٹس ، FGS Eduventures، ستارا لیبلزاورSEPنے خصوصی تعاون کیا ۔

مزید : کامرس