پولٹری کی صنعت میں ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری اور برآمدات سے ٹیکس ادائیگیوں میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے، رپورٹ

پولٹری کی صنعت میں ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری اور برآمدات سے ٹیکس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پولٹری کی صنعت میں ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری اور برآمدات سے شعبہ کی آمدنی اور حکومت کو کی جانے والی ٹیکس ادائیگیوں میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ( پی پی ای) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں پولٹری کی صنعت ایک ارب 40 کروڑ سے زائد برائلرز کی پیداوار دے رہی ہے جس میں سے صرف 12فیصد برائلرز کے گوشت سے ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کی جارہی ہیں۔مجموعی پیداوار کے صرف 12 فیصد کے مساوی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری سے حکومت کو انکم ٹیکس ‘ سیلز ٹیکس ‘ اشتہارات ‘ بجلی اور دیگر مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی مد میں 3.8 ارب روپے کی آمدنی ہو رہی ہے۔
اگر شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کے کلچر کو فروغ دیا جائے تو نہ صرف شعبہ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی مد میں حکومتی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ #/s#

مزید :

کامرس -