ہاتھ سے بنے ایرانی قالینوں کی نمائش روس میں ہوگی

ہاتھ سے بنے ایرانی قالینوں کی نمائش روس میں ہوگی

تہران (آن لائن) ہاتھ سے بنے ایرانی قالینوں کی برآمد میں اضافے کیلئے روس میں ایک بڑی نمائش منعقد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہاردونوں ملکوں کے مشرکہ ایوان تجارت کے سربراہ ولادیمر اوبدنوف نے گزشتہ روز ایران کے قومی قالین مرکز کے سربراہ حامد کارگر اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ روس کی دلچسپی ایران کی ہاتھ سے بنی قالینوں میں بڑھ رہی ہے ، انھوں نے ایران کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمد میں اضافے کیلئے روس میں ان کی نمائش کی تجویز پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان قالینوں کی روس کو برآمد کا مسئلہ بات چیت سے حل کرلیا جائے گا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ہاتھوں سے بنے قالینوں کی پہلی نمائش اکتوبر یا دسمبر میں منعقد کی جائے گی۔#/s#

مزید : کامرس