پی ایس اوکا فیول کی قیمتوں میں رعایت کا اعلان

پی ایس اوکا فیول کی قیمتوں میں رعایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کے صارفین کیلئے آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس اور آلٹران پریمیئم پٹرول کے رعایتی نرخوں کا اعلان کر دیا ہے ، یہ قدم پی ایس او کی جانب سے ابتداء سے ہی خود کو ایک صارف دوست کمپنی میں ڈھالنے کے سفر میں اہم پیش رفت ہے جس کا آغاز صارفین کیلئے بہترین فیول کی فراہمی کے تجربے سے ہوا تھا۔ پی ایس او اولین کمپنی ہے جس نے ملک میں اعلیٰ معیار کے آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس ، آلٹران پریمیئم اور ایکشن 228 ڈیزل متعارف کرانے میں سبقت لی ، بین الاقوامی معیار کی یہ مصنوعات کم فیول میں زیادہ سفر کی سہولت ، انجن کی کارکردگی میں بہتری ، زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ اور صارف کو ڈرائیونگ کا بہترین تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -