سرُ اور لے کوجاننے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے ،رفیق حسین

سرُ اور لے کوجاننے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے ،رفیق حسین

لاہور (فلم رپورٹر ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک اور موسیقار رفیق حسین نے کہا ہے کہُ سر اور لے کوجاننے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے اوراسی کو دنیا پیار کرتی ہے ،پاکستان میں کلاسیکی موسیقی کے چاہنے والے آہستہ آہستہ کم ہوتے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ غزل گائیکی میں استاد برکت علی خان ، مہندی حسن ، فریدہ خانم اور میڈم نور جہاں کی شخصیت سے بہت متاثرہوں یہ سچے سروں کے ساتھ گاتے تھے جبکہ بھارت میںآشابھوسلے اورلتاجی کمال کی فنکارہ ہیں مگری میر ی ذاتی رائے ہے کہ ہر پھول کی مختلف خوشبو ہوتی ہے ۔رفیق حسین نے کہاکہ بھارت میں چند غیر مہذب لوگ دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،فنکار کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اس لئے بھارت کا فنکاروں سے ناروارویہ قابل مذمت ہے۔

مزید : کلچر