قومی ہاکی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف تین میچز کی سیریز کا آغاز کل کریگی

قومی ہاکی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف تین میچز کی سیریز کا آغاز کل کریگی

اسلام آباد(اے پی پی) قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں آئرلینڈ کی ٹیم کے خلاف تین میچز کی سیریز کا آغاز (کل) جمعرات سے کرے گی۔ پہلا میچ یکم جون، دوسرا 3 جون اور تیسرا 4 جون کو کھیلے گی۔ قومی ٹیم10 جون کو لندن پہنچے گی اور وہاں پر 15 سے 25 جون تک کھیلے جانے والے عالمی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جون کو ہالینڈ کے خلاف، دوسرا16 جون کو کینیڈا کے خلاف، تیسرا 18 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا اور اپنا لیگ کا آخری میچ 19 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی