پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

برمنگھم (آئی این پی) پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں 1روز باقی ہیں۔ تاہم ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے شائقین کو تشویش ناک خبر سنائی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے کا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نا صرف یہ بلکہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچز بھی بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی ٹاکرے کا بارش سے متاثر ہونا ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ جبکہ ایک ارب سے زائد شائقین کرکٹ کیلئے بھی یہ ایک مایوس کن صورتحال ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی