قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریگی

قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریگی

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر (ڈومیسٹک)سابق اولیمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔ عالمی کوالیفائنگ راؤنڈ 15 سے 25 جون تک لندن میں کھیلا جا رہا ہے جس میں دس ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں ارجنٹائن، چین، برطانیہ، جنوبی کوریا اور ملائیشیاء جبکہ گروپ میں پاکستان کے ساتھ بھارت، ہالینڈ، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ کو رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ15 جون کو ہالینڈ کے خلاف، دوسرا16 جون کو کینیڈا کے خلاف، تیسرا 18 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا اور اپنا لیگ کا آخری میچ 19 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی