شروتی ہاسن فلم’’سنگامیتھرا‘‘ کا حصہ نہیں ہوں گی

شروتی ہاسن فلم’’سنگامیتھرا‘‘ کا حصہ نہیں ہوں گی
 شروتی ہاسن فلم’’سنگامیتھرا‘‘ کا حصہ نہیں ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈاداکارہ شروتی ہاسن فلم’’سنگامیتھرا‘‘ کا حصہ نہیں ہوں گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’سنگامیتھرا‘‘ کا پہلا پوسٹر 70ویں کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیو ل میں دیکھایا گیا جس کے مطابق شروتی ہاسن نے فلم میں مرکزی کردارا دا کرنا تھا جو کہ اب نہیں کریں گی ۔فلم پریزینٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر فلم’’سنگامیتھرا‘‘ میں شروتی ہاسن کام نہیں کریں گی جبکہ اداکارہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا ہے ۔شروتی آج کل راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم ’’بہن ہو گئی تیری ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔

مزید :

کلچر -