قومی سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت علی کوریا سے آج وطن واپس پہنچیں گے

قومی سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت علی کوریا سے آج وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد(اے پی پی)قومی سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت علی اور خواتین کھلاڑی فرح یاسمین تربیت کے بعدکوریا سے (آج) بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ واضع رہے کہ سردار نزاکت علی ایک ماہ قبل انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کی خصوصی دعوت پر انٹرنیشنل ورلڈ ٹریننگ سنٹر کوریا میں کھلاڑیوں کو تربیت دینے لئے گئے تھے کیونکہ سردار نزاکت نے 2016ء کو لیول ون اور ٹو کے کورس میں ٹاپ کیا تھا اس لئے ان کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی