نعت خواں دعا قریشی رمضان ٹرانسمیشن پر چھا گئیں

نعت خواں دعا قریشی رمضان ٹرانسمیشن پر چھا گئیں
نعت خواں دعا قریشی رمضان ٹرانسمیشن پر چھا گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نعت خواں دعا قریشی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشن پر چھا گئیں ہیں ۔اب تک انہوں نے جس بھی چینل پر نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی ہے سننے والے بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے بچپن سے نعت خوانی کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔میں اللہ تعالیٰ کی شکر گذار ہوں جس نے مجھے سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفےٰ ؐ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے منتخب کیا ہے۔دعا قریشی نے کہا کہ ماہ رمضان جاری ہے اس ماہ میں اُمت مسلمہ روایتی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ بارگاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہوکرجہاں اپنے گناہ بخشوانے کیلئے عبادتیں کرتی ہے۔اس ماہ جہاں تمام مسلمان عبادت میں مصروف ہوتے ہیں ۔
ہیں شوبزسے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی سرگرمیاں محدود کرکے زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں اور اس ماہ کو احترام سے مناتے ہیں۔شوبز کے لوگ ماہ رمضان میں سحری اورافطاری کی خوبصورت تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کروں ۔

مزید :

کلچر -