روس میں طوفان نے تباہی مچادی،13افراد ہلاک 50زخمی

روس میں طوفان نے تباہی مچادی،13افراد ہلاک 50زخمی

ماسکو(این این آئی)روسی دارالحکومت میں طوفان باد و باراں اور طوفانی ہواوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں13 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔طوفانی ہواؤں سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، خراب موسم کے باعث ٹرینیں اور پروازیں بھی تعطل کا شکار ہوگئیں۔روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو میں تیز ہواوں اور بارشوں کے ساتھ آنے والے طوفان سے سینکڑوں درخت گر گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔طوفانی ہواؤں سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، خراب موسم کے باعث ٹرینیں اور پروازیں بھی تعطل کا شکار ہوگئیں۔بارشوں سے آنے والے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکام نے جنوبی علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید : عالمی منظر