پاناما کے سابق آمر مانوئل انٹونیو نوریگا83برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پاناما کے سابق آمر مانوئل انٹونیو نوریگا83برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پاناما سٹی(آئی این پی) پاناما کے سابق آمر مانوئل انٹونیو نوریگا 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاناما کے سابق آمر مانوئل انٹونیو نوریگا 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق مارچ میں نوریگا کا دماغ میں ایک رسولی کا آپریشن ہوا تھا۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی دیگر بیماریوں کا شکار تھے۔ انہوں نے 1983 سے لے کر 1989 تک پاناما پر حکومت کی تھی۔ وہ کئی طرح کے انسانیت سوز جرائم کے الزامات کے تحت سزا کاٹ رہے تھے تاہم جنوری میں طبی بنیادوں پر ان کی سزا کم کر کے انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

دسمبر 1989 میں ملکی فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد وہ فرار ہو کر امریکا چلے گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر