خیبرپختون خواہ میں ایک ارب درخت لگانے کااعلان ڈھونگ ثابت ہوا،راجہ شوکت

خیبرپختون خواہ میں ایک ارب درخت لگانے کااعلان ڈھونگ ثابت ہوا،راجہ شوکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختون خواہ میں ایک ارب درخت لگانے کااعلان ڈھونگ ثابت ہوا،عمران خان نے ایک بار پھرجھوٹ بولا ہے ،تحریک انصاف کے قائدین ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں۔ وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، مہم کے تحت 257 ملین پودے لگائے جائیں گے، وزیراعظم نے ہر سال 9 فروری کو قومی گرین ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کل رقبہ کے 5 فیصد پر جنگلات ہیں اور ان میں بھی کمی آتی جا رہی ہے، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں جنگلات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے فروغ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کے نتیجہ میں گرین پاکستان پروگرام شروع کیا گیا ہے اور اس پر صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جنگلات کیلئے ایکنک نے 3.7 ارب روپے جبکہ جنگلی حیات کیلئے 1.3 ارب روپے منظور کئے ہیں۔ پروگرام پر تمام صوبوں اور ریجنز میں عمل درآمد ہو رہا ہے جن کے لئے 50 فیصد فنڈز وفاق فراہم کر رہا ہے۔ صوبوں، متعلقہ اداروں اور انٹرنیشنل ڈونرز کی معاونت سے اس پروگرام کو وسعت ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس مرتبہ شجر کاری کے لئے مقامی اور روایتی پودوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جنگلات کے تحفظ اور فروغ کے علاوہ جنگلی حیات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کا فروغ بھی گرین پاکستان پروگرام کا حصہ ہے۔