بحریہ انتظامیہ سے معاملات کلیئر نہ ہونے سے رنگ روڈ فیز ٹو کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ

بحریہ انتظامیہ سے معاملات کلیئر نہ ہونے سے رنگ روڈ فیز ٹو کی تعمیر میں تاخیر ...

لاہور (اقبال بھٹی)لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ فیز ٹو کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ ،بحریہ ٹاؤن انتظامیہ سے رنگ روڈ کے روٹ پر معاملات کلےئر نہ ہو سکے ،لاہور رنگ روڈسدرن لوپ فیز ٹوکا افتتاح14اگست 2017کو ہونا نا ممکن ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کی تکمیل تاخیر کا شکار ہوتی نظر آرہی ہے ،سدرن لوپ کا روٹ بحریہ ٹاؤن سے ہو کر گزرناہے ،مگر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ جگہ دینے کے لئے تیا ر نہیں ،جس کی وجہ سے معاملات خراب ہوتے نظر آ رہے ہیں ،رنگ رود سدرن لوپ فیز ٹو تکمیل کے آ خری مراحل میں ہے ،صرف بحریہ ٹاؤن سے گزرنے والا حصہ رکا ہوا ہے ،جس کی وجہ سے پورا منصوبہ تاخیر کا شکا ر ہو جا ئے گا،اس حوالے سے لاہور ڑنگ رودڈاتھارٹی کے افسران کا کہنا ہے ،کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ سے کئی مذاکرات ہوئے ،جو کہ نتیجہ خیز نہ ہو سکے ،اب یہ معاملہ کورٹ میں ہے،اور اس کا فیصلہ بہت جلد متوقع ہے ،کیونکہ یہ منصوبہ عوام کے لئے بنایا جا رہا ہے ،اور منصوبہ اپنے وقت پر ہی مکمل ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1