محکمہ کو آپریٹو نے غیر آباد سوسائٹیوں کو آباد کرنے کیلئے انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

محکمہ کو آپریٹو نے غیر آباد سوسائٹیوں کو آباد کرنے کیلئے انتظامیہ کو شوکاز ...

لاہور(عامر بٹ سے)محکمہ کو آپریٹو نے غیر آباد سوسائٹیوں کو آباد کرنے کے لیے سوسائٹی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں جس کے لئے باقاعدہ قانون سازی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، معلومات کے مطابق محکمہ کو آپریٹو کے افسران نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ سے رجسٹرڈ ہونے کے باوجود ڈیڈ روپ ڈھالنے والی سوسائٹی کو آباد کرنے کے لیے قانون سازی پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں رجسٹرڈ ہونے والی نان آپریشنل سوسائٹیوں کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹسزبھی جاری کر دیے ہیں ، محکمہ کوآپریٹو سے رجسٹرڈ سالوں سے سوسائٹی مالکان اور انتظامیہ کی سستی،ذاتی مفادات ،ناقص حکمت عملی اور بد انتظامی کا شکار ہونے والی نان آپریشنل کو آپریٹو سوسائٹیوں میں فرنٹیرز ،دی لاہور پریس کلب ،القدوس، چمن زار، فاریسٹ فرینڈز، آفیشنل ایمپلائز، ڈان، نیشنل بنک سٹاف،دی نور ایونیو، یونائٹیڈ، سکائی وے، فین،متروکہ وقف املاک، دی نیوز پیپرز ایمپلائز،پی ٹی وی ایمپلائز، سٹی ویو، رضوان کو آپریٹو، راسٹر گلڈ،دی نیشنل کو آپریٹو سوسائٹیوں کے نام سرفہرست ہیں جو کئی سالوں سے محکمہ کوآپریٹو سے رجسٹرڈ ہیں لیکن وہ ڈیڈ حالت میں ہیں جہاں کوئی ترقیاتی کام اور ممبران کی فلاح کے لئے ایک فیصدبھی کام نہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے محکمہ کو آپریٹو کے افسران نے ان غیر آباد سوسائٹیوں کی انتظامیہ اور ممبران کو بھی باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ میٹنگیں کرنا بھی شروع کر دیں ہیں۔محکمہ کوآپریٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تمام ڈیڈ سوسائٹیوں کو کرنے اور مالکان کے ساتھ میٹنگز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،محکمہ کوآپریٹو ان تمام رجسٹرڈ سوسائٹیوں کو آباد کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون اور سہولیات دینے کی یقینی دھانی کرواتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1