ڈی او پی کمیٹیوں کے مہینے میں دو اجلاس یقینی بنائے جائیں، افضال بھٹی

ڈی او پی کمیٹیوں کے مہینے میں دو اجلاس یقینی بنائے جائیں، افضال بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے خبر نگار سے ) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب افضال بھٹی نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کو ہدایت کی ہے کہ ان کمیٹیوں کے مہینے میں دو اجلاسو ں کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر ہونے والی کارروائی کو باقاعدگی سے او پی سی کے ویب کمپلینٹ پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے تاکہ شکایت کنندہ کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ کیا جاسکے ۔ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افضال بھٹی نے ہدایت کی کہ سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی شکایات کے حوالے سے کار روائی کے متعلق او پی سی ہیڈآفس کو بھی بروقت مطلع کیا جائے تاکہ مزید اقدامات کر کے مسائل کو جلد حل کرنے میں مدد حاصل ہوسکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے جلد حل کے لیے روایتی کی بجائے آؤٹ آف باکس طریقہ کار پر عمل کیا جائے اور ڈسٹرکٹ کمیٹیاں اس ضمن میں فعال کردار ادا کریں ۔اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی متعدد شکایات پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا اور کمشنر ا فضال بھٹی نے ان کے حل کے لیے موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔