سمگلنگ اور انڈر اینوائسنگ معیشت کیلئے نقصان کا سبب بن رہی ہے، شیخ عبدالمنان

سمگلنگ اور انڈر اینوائسنگ معیشت کیلئے نقصان کا سبب بن رہی ہے، شیخ عبدالمنان

  لاہور ( پ ر ) حکومت سمگلنگ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرے ، امپورٹرز انڈر اینوائسنگ کرکے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں ، ڈیوٹی ادا کرنے والے بزنس مین قیمتوں میں فرق کی وجہ سے مسلسل خسارے کا سامنا کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کی ایف بی آر اور ینٹی سمگلنگ کمیٹی کے چئیرمین شیخ عبدالمنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ جب تک سمگلنگ ختم نہیں ہو گی ایف بی آر اپنے سالانہ مقرر کردہ ریونیو ہدف کے حصول میں کامیاب نہیں ہو سکتا، جبکہ سمگلنگ سے ایمانداری سے ٹیکس اور امپورٹ ڈٖیوٹی ادا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے ، انہو ں نے کہا کہ غیر قانونی طریقہ سے امپورٹ کی گئی اشیاء کا معیار سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہو تا ، امپورٹ ڈیوٹی چوری کرنے اور سمگلنگ سے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے لہذا اس کے گراف کو کم کرنے کیلئے کسٹم اور ایف بی آر میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1