پنجاب اسمبلی کے چار پارلیمانی سالوں کی کارکردگی مایوس کن ہے ، نوشین حامد

پنجاب اسمبلی کے چار پارلیمانی سالوں کی کارکردگی مایوس کن ہے ، نوشین حامد

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے چار پارلیمانی سالوں کی کارکردگی مایوس کن ہے ، حکومتی اراکین اجلاس میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے رہے ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین کا رویہ قابل مذمت رہا ،ہر روز حکومت اپنی شکست تسلیم کر تی رہی اوراجلاس ملتوی کرنا پڑتا رہا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے اس اجلاس میں حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی ،پنجاب کی مشینری حکومتی اراکین کو اسمبلی میں لانے میں لگی رہی لیکن پھر بھی حکومت کو کامیابی نہیں مل سکی ،پاکستان تحریک انصاف نے اصولی موقف اختیار کیا اور حکومتی اراکین کا رویہ غیر سنجیدہ رہا ،انہوں نے کہاکہ حکومت کو علم ہی نہیں کہ عوام کے مسائل کیا ہے جب ہم ایوان میں عوام کے مسائل بیان کرتے ہیں تو ہمیں بولنے سے روک دیا جاتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1